Latest News

مظفرنگر میں معصوم سالی کے عصمت دری اور قتل کے ملزم بہنوئی کو عمر قید کی سزا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے تھانہ پھگانہ کے گاؤں میں ایک درندہ صفت بہنوئی نے اپنی آٹھ سالہ معصوم سالی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا،  مجرم بہنوئی کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ ملزم نے بیوی کے سامنے جرم کیا اور پھر لاش چھپانے کی کوشش کی۔ ایڈیشنل سیشنز اینڈ کورٹ/خصوصی پوکسو ایکٹ نمبر-2 کے پریذائیڈنگ آفیسر انجنی کمار سنگھ نے فیصلہ سنایا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر دیپک گوتم اور ونے اروڑہ نے بتایا کہ بہار کی رہنے والی آٹھ سالہ معصوم فوگانہ تھانہ علاقہ میں اپنی بہن کے گھر آئی تھی۔ 9 مئی 2020 کو بہنوئی سندیپ نے نشے کی حالت میں اس کی عصمت دری کی اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔ لاش کو چھپانے کے لیے جنگل میں لے گئے لیکن اسی دوران پولیس پہنچ گئی۔ ملزم سندیپ کو پکڑ لیا۔
متاثرہ فریق کی جانب سے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے چارج شیٹ داخل کر دی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن اور کورٹ/خصوصی POCSO ایکٹ نمبر دو میں ہوئی۔ مجرم کو سیکشن 302 کے تحت عمر قید اور 20,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے اور جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ کے قانون کے تحت دفعہ 201 میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دونوں سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر