سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارت خارجہ کے مطابق نائف السدیری نے عمان میں فلسطینی سفارت خانےکے صدر دفتر میں اسناد پیش کردی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ تقرری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدکی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور اسے تمام شعبوں میں فروغ دینےکی خواہش پر عمل کی جانب اہم قدم ہے۔
دوسری جانب فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی نےکہا ہےکہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔
0 Comments