نوح: کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے مونو مانیسر پر نوح تشدد کو لے کر بڑا الزام لگایا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق آفتاب نے کہا کہ مونو مانیسر نے لوگوں کو اکسایا -کانگریس ایم ایل اے نے کہا کہ پولیس بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ان کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔ اس واقعہ سے علاقے کے بھائی چارے کو نقصان پہنچا ہے۔ ایم ایل اے آفتاب احمد نے کہا کہ جو بھی غلط کام کر رہا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لوگوں کو تشدد کے لیے اکسایا گیا ہے۔
کانگریس ایم ایل اے آفتاب احمد نے کہا کہ مونو مانیسر سمیت کئی لوگوں نے ویڈیو پوسٹ کرکے اور چیلنج دے کر لوگوں کو مشتعل کیا۔ پورے معاشرے کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس انتظامیہ کے نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے نوح کے ایم ایل اے نے کہا کہ پولیس بھی لاپرواہی کا شکار ہے۔ فائرنگ کے سوال پر آفتاب نے کہا کہ جو بھی قصوروار ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ ایم ایل اے نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں پولیس انتظامیہ کو خبردار کیا ہے۔
0 Comments