Latest News

مسلمانوں کے قاتل پولیس جوان کو بچانے کی کوشش۔

نئی دہلی: جے پور ممبئی ایکسپریس ٹرین میں آر پی ایف جوان کی اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں آر پی ایف کے اے ایس آئی سمیت تین دیگر مسافر مارے گئے۔ اس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ بھارت میں رہنا ہے تو یوگی مودی کو ووٹ دینا ہوگا -اب نئی تھیوری پیش کی جاریہی ہے ،لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کو بچانے کی کوشش کی جاریہ ہے
بتایا جارہا ہے کہ اپنے سینئر کی طرف سے ڈیوٹی سے جلد چھٹی نہ دینے پر ملزم جوان اتنا ناراض ہوا کہ پیر کی علی الصبح تقریباً 5 بجے 33 سالہ کانسٹیبل چیتن سنگھ نے سب انسپکٹر تکارام مینا (58) پر چار گولیاں چلائیں۔


ایف آئی آر کے مطابق ملزم کانسٹیبل چیتن سنگھ نے بتایا تھا کہ اس کی طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی شفٹ ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل ڈیوٹی سے فارغ ہونا چاہتا تھا لیکن جب اس کے اعلیٰ افسران نے ڈیوٹی پوری کرنے پر اصرار کیا تو اس نے انکار کردیا۔ ناراض ہو کر تکارام مینا اور دیگر تین مسافروں کو گولی مار دی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، ایک اور آر پی ایف کانسٹیبل امے آچاریہ کے بوریولی جی آر پی کو دیے گئے بیان کے مطابق “چیتن، مینا اور تین دیگر ٹکٹ چیکرس نے پیر کے اوائل میں پینٹری کوچ میں مجھ سے ملاقات کی۔ مینا نے مجھے بتایا کہ چیتن سنگھ کی طبیعت ناساز ہے، جس کے بعد میں نے چیک کرنے کے لیے اسے چھوا۔ لیکن میں یہ نہیں جان سکا کہ اسے بخار ہے یا نہیں۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر