Latest News

ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی دارالعلوم دیوبند کے نئے رکن شوری منتخب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی مجلس شورٰی کے جاری سہ روزہ اجلاس میں اراکین شوری نے دوسرے دن حکیم کلیم اللہ علی گڑھی کی صدارت میں منعقد تیسری مجلس میں نئے رکن شوری کے طور پر ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کو بطور رکن شوری دارالعلوم دیوبند منتخب کیا ہے، شورٰی کے اس فیصلے کی چارسو پذیرائی ہو رہی ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانے میں پیر کے روز سے جاری مجلس شوری کے سہ روزہ اجلاس میں ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں جس میں سب سے اہم ادارے کے بجٹ میں قریب دو کروڑ روپے کے اضافہ كا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معتبر ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ 
وہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پاس کرنے کے بعد اراکین شوری نے ندوۃ العلماء لکھنو کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کے نام کی تجویز نئے رکن شوری کے طور پر پیش کی گئی جسے اراکین شوری نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے، جس کی ایک موقر رکن شوری نے تصدیق کی ہے۔
اس کے علاوہ ادارے کے تعمیر و ترقی کے متعلق نہایت اہم فیصلے لیے گئے، ساتھ ہی ساتھ تعمیرات، تعلیمات، تنظیم و ترقی و دیگر اہم امور پر بھی گفت و شنید کے بعد شوری نے فیصلے لیے ہیں، حالانکہ کل بدھ کے روز آخری مجلس میں تمام فیصلوں پر آخری مہر لگے گی، جس کے بعد باضابطہ طور پر سبھی فیصلے سامنے ائیں گے۔
ادھر، مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی کو رکن شورہ منتخب کیے جانے پر ال انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر حضرت مولانا حکیم عبداللہ مغیثی اور آل انڈیا ملی کونسل کے دینی تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری اور جامعہ رحمت گرولی کے مہتمم مولانا اور ڈاکٹر عبدالمالک مغی سینے مبارکباد پیش کرتے ہوئے شور کے حسن انتخاب کی ستائش کی۔

دیوبند ٹائمز، سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر