دیوبند: سمیر چودھری۔
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ شہر کے سینئر صحافی رضوان سلمانی کی پھوپی صاحبہ کا ضعیف ا لعمر ی اور علالت کے باعث جمع کی دو پہر 80 سال کی عمر میں محلہ بیرون کوٹلہ (رحمان کالونی)اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا ہے۔انا للہ وانا الیہ ر ا جعو ن۔اُنکے انتقال کی خبر سے عزیزوں و رشتہِ داروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔انتقال کی خبر ملتے ہی تمام متعلقین و احباب نیز شہر کے صحافیوں مدارس کے اساتذہ نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔رضوان سلمانی نے بتایا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشا مدرسہ اصغریہ ادا کی گئی اور مدرسہ اصغریہ کے متصل آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ ان کے انتقال پر دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، شیخ الحدیث مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی،نامور عالم دین مولانا ندیم الواجدی،جامعہ طبیہ دیوبند کے سکریٹری ڈاکٹر اختر سعید،مسلم فنڈ دیوبند منیجر سہیل صدیقی، مفتی وقاص ہاشمی، سینئر صحافی ریاض ہاشمی، اشرف عثمانی،منوج سنگھل، جاوید صابری،ابو بکر شبلی، اطہر عثمانی ،آباد علی، معین صدیقی، نوشاد عثمانی، فہیم صدیقی، عارف عثمانی، سمیر چودھری،فیروز خاں، راشد قیصر، فہیم عثمانی، مشرف عثمانی، ایم افسر، ماسٹر ممتاز و شہر کی معزز شخصیا ت نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے،اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے آمین۔
0 Comments