Latest News

رکشا بندھن پر مسلم بہنوں تک پہنچیں: پی ایم کی این ڈی اے ممبران پارلیمینٹ کو ہدایت۔

نئی دہلی: سماج کے تمام طبقات تک پہنچنے اور انہیں حکومت کی کامیابیوں سے آگاہ کرنے کی مہم کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی نے این ڈی اےکے ارکان پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ بھائیوں اور بہنوں کے تہوار رکشا بندھن کے موقع پر مسلم خواتین تک پہنچیں اور ان سے بات چیت کریں۔
رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ بات چیت کے مشن کے تحت پیر کی رات ارکان پارلیمنٹ کے دوسرے کلسٹر کے ساتھ میٹنگ کے دوران یہ مشورہ دیا۔
راکھی کے تہوار کے حوالے سے کئی پروگراموں کا خاکہ تیار کیا ہے۔ ایسے میں اب وزیر اعظم مودی کی طرف سے این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کو دی گئی اس ہدایت کے بعد مانا جا رہا ہے کہ پارٹی جلد ہی راکھی کے تہوار کے حوالے سے بڑے پروگرام منعقد کرنے کا منصوبہ بنا سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر