اصلاح معاشرہ سوسائٹی سہارنپور کی جانب سے منشیات کے خلاف’نشہ کو چھوڑو،گھر کو اپنے جوڑو‘ نام سے مہم شروع کی گئی اور لوگوں سے نشہ کے خلاف سماج میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی ہے،تاکہ سماج کو نشہ سے پاک کیا جاسکے، ساتھ ہی سوسائٹی کے ذمہ داران نے سہارنپور پولیس لائن پہنچ کر افسران سے ملاقات کرکے نشہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔آج مولانا محمد حارث کی قیادت میں سوسائٹی کے ذمہ داران نے پولیس لائن پہنچ کر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور شہر میں نئی نسل میں تیزی سے پھیل رہے نشہ کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی مانگ کی ، افسران کو بتایاکہ ضلع سہارنپور خاص طورپر سہارنپور شہر و نئی بستیوں میں نشہ کی اسمگلنگ بڑھ رہی ہے، جو نئی نسل کو بری طرح متاثرکررہی ہے، محلوں میں نشہ آور اشیاءکی خریدو فروخت عام ہوگئی ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ کچھ گھر تو باقاعدہ کے نشے کے اڈے بن چکے ہے، جس سے گھر تباہ اور نئی نسلیں برباد ہورہی ہےں،نوجوان اپنی زندگی کو جہنم بنارہے ہیں، مولانا نے افسران کو بتایا کہ نشہ کے سبب سماج میں طرح طرح کی برائیاں پھیل رہی ہیں،جرائم میں اضافہ ہورہاہے، نشیڈی کو نشہ کے لئے پیسہ نہ ملے تو تو وہ چوری کرتاہے، گھر میں جھگڑا کرتاہے، خواتین کو ہراساں کرتا ہے اور بیوی کو مار تا اور بچوں پر ظلم کرتاہے، جس سے سماجی تانا بانہ بکھر رہاہے اور نسل برباد ہورہی ہے، انہوں نے شہر اور ضلع کے تمام نشہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔افسران نے سوسائٹی کو یقین دہانی کرائی کہ سماج کو نشہ سے پاک بنانے کے لئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ مولانا حارث نے بتایا کہ وہ سماج کو منشیات سے پاک بنانے کے لئے محلہ در محلہ سماجی بیداری مہم ’نشہ کو چھوڑو،گھر کو اپنے جوڑ‘ مہم چلارہے ہیں تاکہ سماج کو پوری طرح نشہ سے پاک کیا جاسکے اور نسلوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکا۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوسائٹی کے سربراہ مولانا محمد حارث نشہ کے سماج میں جرائم بڑھ رہے ہیں، نوجوان کی زندگیاں تباہ ہورہی ہے وہیں نشہ کے سبب نوجوان بے موت مررہے ،جن کے والدین اور بیوی بچے تڑپ رہے ہیں،نشہ کی وجہ سے گھر ٹوٹ رہے ہیں،رشتے بکھر رہے ہیں،آج نشہ کی وجہ سے خواتین کا استحصال کیاجارہا ہے اور بچوں پر ظلم ہورہاہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔اسلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے ہم مل کر اس مہم میں حصہ لیں اور سماج کو نشہ سے پاک بنانے کے لئے اپنی جانب سے کوشش کریں تاکہ سماج اور نوجوان نسل کا تحفظ کیا جاسکے۔ انہوں نے افسران سے پُرزور مانگ کی ہے نشہ اسمگلروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
0 Comments