Latest News

مظفر نگر میں بھیانک سڑک حادثہ میں والدین اور ۱۱ سالہ بیٹے کی دردناک موت۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے قصبہ تتاوی میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں پانی پت-کھٹیما ہائی وے پر ایک بائک سوار جوڑے اور ان کے گیارہ سالہ بیٹے کی، جو مظفر نگر سے سیسولی جا رہے تھے، کی موت ہو گئی۔ موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے والی بولیرو گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر تینوں لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔
سی او پھگانہ یتیندر ناگر نے بتایا کہ نئی منڈی کوتوالی کی بھارتیہ کالونی کے صفائی کارکن نشو (35) اپنی بیوی بینا (33) اور بیٹے آراو (11) کے ساتھ بائک پر سیسولی جارہے تھے۔ تیتاوی میں بائی پاس کے قریب بولیرو گاڑی کی زد میں آکر تینوں زخمی ہوگئے۔ حادثے میں بولیرو کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ پولیس چاروں کو ضلع اسپتال لے آئی، جہاں جوڑے اور ان کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ سی او نے کہا کہ اس معاملے میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر