Latest News

چندر شیکھر پر حملے کے معاملے میں عدالت میں چارج شیٹ داخل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد پر جان لیوا حملے کے معاملے میں پولیس کارروائی میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تقریباً دو ماہ بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف 150 سے زائد صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں داخل کی ہے۔ تاہم ابھی عدالت نے چارج شیٹ کو قبول نہیں کیا ہے۔
۲۹ جون کو دیوبند میں ایک وکیل کے یہاں تقریب میں شرکت کرنے آئے آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندر شیکھر آزاد پر پر ایک کار میں سوار بدمعاشوں نے کئی راو ¿نڈ فائر کیے تھے۔ اس میں سے ایک گولی چندر شیکھر کی پیٹھ میں لگی تھی۔ جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔ ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے تحقیقات میں شامل پولس نے یکم جولائی کو علاقے کے رنکھنڈی گاوں کے رہنے والے لویش، وکاس، پرشانت اور ہریانہ کے ضلع کرنال کے گوندر گاو ¿ں کے رہنے والے وکاس کو یکم جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ دو ماہ بعد پولیس نے چار ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ چاروں ملزمان جیل میں بند ہیں۔ انکشاف کے دوران حملہ آوروں نے چندر شیکھر آزاد کے بیانات سے ناراض ہو کر حملہ کرنا قبول کیا تھا، لیکن پارٹی اور بھیم آرمی کے کارکنان اس انکشاف کو قبول نہیں کر رہے ہیں۔ وہ ابھی تک اس حملے کو سیاسی سازش قرار دے رہے ہیں۔ دیوبند کے سی او جتیندر شرما نے بتایا کہ چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے۔ جس میں سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر