نئی دہلی : آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر دھوکہ دہی کی خبریں ہیں،ایسے میںآپ کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ لوگوں کے موبائل پر واٹس ایپ پر لنک بھیج کر آدھار اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر دھوکہ دھڑی کی جارہی ہے۔ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا(یو آئی ڈی اے آئی )نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس طرح کی دھوکہ دھڑی سے بچیں۔یو آئی ڈی اے آئی ے اس سلسلے میں آدھار صارفین کو چوکنا کردیا ہے۔ اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے، یو آئی ڈی اے آئی نے کہا کہ وہ کبھی بھی ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے دستاویزات نہیں مانگتا ہے۔ اگر آپ آدھار کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیشہ صرف مائی آدھار پورٹل کا استعمال کریں۔ اور اگر آپ آف لائن سہولت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، تو اپنے قریبی آدھار مرکز پر جائیں اور وہاں اپنا آدھار اپ ڈیٹ کرائیں۔UIDAI نے ایک مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت وہ آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہہ رہا ہے جو 10 سال سے زیادہ پرانا ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی ے مطابق، جن لوگوں کا آدھار 10 سال سے زیادہ پرانا ہے انہیں اپنی آبادیاتی تفصیلات جیسے کہ شناخت کا ثبوت اور پتہ کا ثبوت پیش کرآدھار اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔اس کے لیے یو آئی ڈی اے آئی مفت میں آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ سہولت 14 جون 2023 تک مفت میں دستیاب تھی۔ اب اسے 14 ستمبر 2023 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
0 Comments