Latest News

لداخ میں فوجی گاڑی کھائی میں گری، ۹ فوجی جوانوں کی موت۔

نئی دہلی: لداخ کے لیہہ میں ایک فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 جے سی او اور فوج کے 7 جوان شامل ہیں۔ پولس نے ہفتہ کی شام کو یہ جانکاری دی۔موصولہ اطلاع کے مطابق، گاڑی ہفتہ کی شام تقریباً 6.30 بجے لیہہ کے کیری میں نیوما کی طرف جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 9 جوانوں کی موت ہوگئی، جب کہ ایک جوان معمولی زخمی ہوا ہے۔
لداخ میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایک دفاعی اہلکار نے کہا، ‘کیاری قصبے سے 7 کلومیٹر دور ایک حادثے میں ہندوستانی فوج کے 9 جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب ان کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔ اس واقعہ میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فوجی کارو گیریژن سے لیہہ کے قریب کیاری کی طرف بڑھ رہے تھے۔ اس حادثے میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہمیں لداخ میں لیہہ کے قریب ایک حادثے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی موت سے غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی جوان کو فیلڈ اسپتال لے جایا گیا ہے، میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر