کھتولی کی مسجد قریشیاں میں جمیعت علمائے ہند کے زیر اہتمام مولانا محمد مدثر قاسمی کی زیر صدارت اصلاح معاشرہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جسکی نظامت مفتی محمد نوشاد نے کی مہمان خصوصی کے طور پر مولانا بدر اختر نے شرکت کی۔اس موقع پر مولانا محمد اظہر ککرولی نے بیان کرتے ہوئے معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں بالخصوص نوجوانوں میں موبائل کی لت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ موبائل میں آپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں انہوں نے بے جا اسراف شادیوں غیروں کی رسموں سے اجتناب کرنے اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر زندگی گزارنے نیز اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ نے کی اپیل کرتے ہوئے خود کو خدمت خلق کے لئے وقف کر نے پر زور دیا مولانا محمد مدثر قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا مولانا محمد اسرائیل قاضی محمد عدیل محمد اکرام انصاری حاجی محمد یوسف ۔ نوشاد ملتانی مفتی محمد احمد مفتی شان محمد وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments