مظفرنگر میں ایس ایس پی سنجیو سمن کی ہدایت پر تمام تھانوں کے علاقوں میں مشکوک افراد و گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے گزشتہ شب چیکنگ کے دوران ایک مشکوک اسکوٹی کو چیکنگ کے لیے روکا گیا۔ اسکوٹی پر تین افراد سوار تھے۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو اسکوٹی سواروں سے ایک بیگ برآمد ہوا جس میں 20 لاکھ 20 ہزار 450 روپے نقد برآمد ہوئے۔ جب رقم کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں تو تینوں افراد برآمد شدہ رقم اور ذرائع آمدن کے حوالے سے کوئی ٹھوس معلومات نہیں دے سکے تو میرٹھ محکمہ انکم ٹیکس کے دفتر سے رابطہ کیا گیا اور برآمد شدہ رقم اور تینوں افراد کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا مظفرنگر میڈیا سیل کے مطابق ملزموں کے نام ۔سنیل ولد مہیش بیکانیر، راجستھان۔ رام اوتار شرما ولد لال سنگھ بیکانیر، راجستھان اور. دھیرج ولد رادھیشیام بیکانیر، راجستھان ہیں۔
0 Comments