Latest News

باغپت کا ایک فوجی گاؤں، جہاں ہر گھر سے ایک جوان فوج میں ہے۔

 مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
باغپت کے ڈھکولی گاؤں کو فوجیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے۔ یہاں ہر گھر کا ایک فرد یقینی طور پر ہندوستانی فوج میں شامل ہو کر ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ آج کے دور میں بھی اس گاؤں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔ گاؤں کے باہر ایک شہید کا مجسمہ ہے اور ہر گھر سے لوگ ملک کی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں۔
سابق فوجی مکیش سنگھ ڈھاکہ کا کہنا ہے کہ باغپت ضلع کے ڈھکاؤلی گاؤں کی اپنی ایک الگ تاریخ ہے۔ اس گاؤں میں ہر گھر سے فوج میں ایک سے بڑھ کر ایک فرد ملک کی خاطر فوج میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کر رہا ہے۔ یہاں کے نوجوان بتاتے ہیں کہ ہمارے آباؤ اجداد جنہوں نے ماضی میں اور اس وقت کئی نسلوں تک فوج میں خدمات انجام دی ہیں اور بہت سے لوگ نوکریوں سے ریٹائر ہو کر اپنے گاؤں میں بھی ہیں اور ان لوگوں کی ہمت دیکھ کر ہم میں بھی ملک کی خدمات کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ گاؤں کے باہر شہید فوجی دھرم پال سنگھ کا مجسمہ ہے۔ اور اس گاؤں کی آبادی تقریباً 5 ہزار ہے۔ فوج کے جوان اور ریٹائرڈ فوجی یہاں کے ہر گھر میں پائے جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کافخر سے سینہ چوڑا ہو جاتا ہے اور فخر سے کہتے ہیں کہ وہ فوج کے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر