Latest News

سعودی عرب اور ایران سمیت ۶ ممالک کو برکس کی رکنیت دینے کا فیصلہ۔

  ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کا 15 واں سربراہی اجلاس جنوبی افریقہ میں ہوا جس کے تیسرے اور آخری روز تنظیم میں توسیع کا اعلان کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برکس نے سعودی عرب اور ایران سمیت 6 ممالک کو نئے رکن بننے کی دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور نئے ممالک کی برکس رکنیت یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہو گی۔
جنوبی افریقہ کے صدر کے مطابق جن 6 ممالک کو برکس کی رکنیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ارجنٹینا، مصر، ایران، ایتھوپیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
روسی صدرپیوٹن نے برکس کی توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا جب کہ چینی صدر نے کہا کہ برکس کی توسیع برکس کوپ مکینزم کو نئی تحریک دے گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ادائیگیوں کے لیے نئی کرنسی کے قیام پر غورکرنےکی قرارداد کی بھی منظوری دی گئی۔

واضح رہےکہ برکس کے رکن ممالک میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جب کہ برکس میں 2010 کے بعد ہونے والی یہ پہلی توسیع ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر