Latest News

دیوبند: بارش رکنے کے باوجود مختلف مقامات زیرِ آب، شہر کی ترقی اور نالوں کی تعمیر کے لیے نگر پالیکا کے پاس نہیں ہیں پیسے۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مانسون کی بارش کے 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ عالم یہ ہے کہ پاور ہاوس، سی ایچ سی، خواتین اسپتال سمیت شہر کی کئی کالونیوں میں جمع پانی عوام کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ منگل سے بدھ کی سہ پہر تک ہونے والی 200 ملی میٹر بارش کا پانی دوسرے دن بھی کئی مقامات پر جمع ہوگیا ہے۔
ریلوے روڈ پر واقع سرکاری خواتین کا اسپتال ہو یا سی ایچ سی، پاور کارپوریشن آفس، دیوبند مقبرہ روڈ پر واقع سینی کالونی اور تلہیڑی چونگی پر واقع مدنی کالونی سمیت دیگر کالونیاں، کرنجالی روڈ پر واقع رہائشی کالونیاں بشمول محلہ بیریان سمیت کئی مقامات پر برسات کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے لوگ پریشان ہیں۔ دیوبند مقبرا روڈ پر 500 میٹر ایرئیے میں چار فٹ سے زیادہ پانی بھر گیا اور سڑک کو نقصان پہنچا، ایک درجن گاوں کے لوگوں کو ہاشم پورہ گاوں بی بی پور کے راستے دیوبند آنا پڑتا ہے۔ 
دوسری جانب تلہیڑی چونگی میں واقع مدنی کالونی کے رہنے والوں کو ایک مرتبہ پھر گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پہنچنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل بورڈ چیئرمین وپن گرگ نے کہا کہ زیادہ بارش کی وجہ سے دیہی علاقوں سے بڑی تعداد میں پانی آنے کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ُاپسا کی طرف سے بنائی گئی ہائی وے پر اونچی نالی کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہیں ہو رہی ہے۔ میونسپل بورڈ چیئرمین نے بتایا کہ مقبرہ روڈ کے نالے کی ڈی پی آر حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔ بتایا کہ حکومت سے پیسے ملنے کے بعد ہی جدید طریقے سے نالے بنا کر پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر