Latest News

نوح فساد: شاہی مسجد سوہنا کے مکینوں کو سکھوں نے جان پر کھیل کر بچایا، خوفناک رات کی کہانی۔

نوح، گڑگاؤں اور ہریانہ کے دیگر حصوں میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے ایک دن بعد، سوہنا میں ایک مسجد میں 70-100 آدمیوں کے ہجوم نے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔ تاہم، مقامی لوگوں نے بتایا کہ، مسجد کے امام، ان کے خاندان اور اندر مدرسہ میں زیر تعلیم 10-12 بچوں کا ایک گروپ محفوظ رہا کیونکہ سکھ کمیونٹی کے لوگوں مدد کی اور جھڑپوں کے درمیان ریسکیوآپریشن کیا، شاہی مسجد کے نام سے مشہور مسجد میں چند خاندانوں کے لیے کمرے اور بچوں کے لیے کلاس روم ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک ہجوم نے مبینہ طور پر منگل کو مسجد پر حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے انہیں اس واقعہ کی اطلاع دی تو کارروائی کی گئی۔امام کلیم، جو اپنے چار بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مسجد میں رہتے ہیں، نے اپنے اور 30 دیگر افراد کو درپیش ہولناک صورتحال کا تذکرہ کا۔
امام نے کہا ہم سب خوفزدہ تھےپولیس نےفلیگ مارچ کیا تھا-تقریباً 2.45 بجے، ہم نے گولیوں کی آوازیں سنی۔ جب میں مسجد سے باہر آیا تو ایک ہجوم ہاتھ میں لاٹھیاں، ہتھیار اور بندوقیں لیے ہماری طرف آرہا تھا۔
امام اور دیگر مقامی لوگوں کے مطابق، ہجوم نےمسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، بدھ کے روز، انڈین ایکسپریس نے پورے علاقے میں ٹوٹا ہوا فرنیچر، تباہ شدہ کاریں، پھٹی ہوئی کتابیں اور شیشے کے ٹکڑوں کو پایا۔ پولیس والوں کا ایک گروپ اب مسجد کی حفاظت پر مامور ہے۔ ان میں سے ایک نے نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پولیس اور سکھ کمیونٹی کے ارکان 10 منٹ کے اندر اندر آئے۔
امام بچوں سمیت 30 دیگر افراد کے ساتھ احاطے کے رہائشی کوارٹرز میں چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔ "ہم نے پوری امید کھو دی تھی۔ میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ تمام عورتوں اور بچوں کو مسجد کے پیچھے لے جائیں۔ وہ (ہجوم) تقریباً ہمارے کمرے کے قریب ہی تھا جب مقامی لوگ آئے اور مدد کی۔
ان کی مدد کرنے والے مقامی لوگوں میں سے ایک گڈو سنگھ (25) تھا جو پلول میں پڑھتا ہے ۔اس نے بتایا "ہمیں حملے کے بارے میں سوہنا مسجد کے آس پاس کے مقامی لوگوں کی طرف سے خوف زدہ کالیں موصول ہوئی تھیں۔ وہاں بچے تھے۔ ہم نے مدکرنے کا فیصلہ کیا… صرف 10-12 پولیس والے تھے جب کہ مسجد کے باہر مجمع سینکڑوں کی تعداد میں تھا،‘‘ ۔
ہجوم مسجد کے اندر چیزوں کو توڑتا رہا، مقامی لوگ مسجد کی عمارت سے ملحقہ رہائشی کوارٹرز کی طرف بڑھے۔ انہوں نے سب سے پہلے عورتوں اور بچوں کو بچایا۔
بہت سے بچے اور نوعمر تھے۔ ہمارے آدمی بچوں کو اٹھا کر وین کی طرف لے گئے،‘‘ سنگھ نے کہا۔
گاؤں کے سربراہ گورچرن سنگھ نے بھی بچاؤ میں مدد کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم کسی معاملے میں دخل اندازی کرنا اور کسی برادری یا معاشرے کو نقصان پہنچانا پسند نہیں کرتے۔ لیکن ہمیں ان کو بچانے کے لئے آنا پڑاکیونکہ بہت سے لوگوں کی جانیں خطرے میں تھیں۔ ہمارے نوجوانوں نے وقت پر سب کو بچایا۔ ایک چھوٹے سے کمرے میں چھپے امام اور ان کے بھائیوں کو بھی بچا لیا گیا۔ کمرہ پارکنگ کی جگہ کے قریب تھا جہاں ہجوم کاروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ رہا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر