مظفرنگر نگر کے قصبہ پور قاضی میں محکمہ صحت میں تعینات ایک فارماسسٹ نے خودکشی کرلی۔ بتایا گیا کہ پوڑی گڑھوال کے کھیتو پجولی گاؤں کے کیلاش راوت (50) نے پورقاضی ہیلتھ سنٹر میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ اورمحکمہ جاتی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
کیلاش راوت سال 2022 میں ضلع کے محکمہ صحت میں آئے تھے۔ وہ پورقاضی کے پھلودہ پرائمری ہیلتھ سنٹر (PHC) میں تعینات تھے۔ اس کے بعد ان کا تبادلہ چرتھاول کے دودھلی پی ایچ سی میں کر دیا گیا۔ 21 اگست کو انہیں دودھلی سے پورقاضی پی ایچ سی منتقل کر دیا گیا۔ ان کا خاندان شروع سے پھلودہ پی ایچ سی میں ملنے والی سرکاری رہائش میں رہتا تھا۔
وہیں جمعرات کو ان کی ڈیوٹی رات کو پورقاضی پی ایچ سی میں تھی۔ وہ صبح 9 بجے کے قریب پورقاضی پی ایچ سی پہنچے تھے اور عملے سے بات چیت کے بعد آرام کرنے کے لئے اپنی سرکاری رہائش گاہ چلے گئے۔ رات کو کوئی مریض نہ آیا تو انہیں بلایا نہیں گیا۔
جمعہ کی صبح انہیں بلانے کے لئے بھیجا گیا توان کی لاش ان کی رہائش گاہ میں لٹکتی ہوئی ملی۔ اس اطلاع پر پی ایچ سی میں تعینات تمام ڈاکٹروں اور ملازمین میں افرا تفری مچ گئی۔ جس کے بعد پورقاضی پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔
0 Comments