دہلی کی ایک لڑکی نے میرٹھ کے سابق رکن پارلیمنٹ شاہد اخلاق کے بیٹے دانش اخلاق پر شادی کے بہانے جنسی زیادتی کا شکار بنانے کا الزام عائد کیا ہے اور پولیس سے دانش کے خلاف رپورٹ درج کرنے کی درخواست کی ہے
موصولہ اطلاعات کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ دہلی کی رہنے والی ہے۔ چند روز قبل ان کے انسٹاگرام پر دانش قریشی نامی نوجوان کا پیغام آیا بعد ازاں انسٹاگرام اور فون پر بھی بات چیت شروع ہو گئی گفتگو میں دانش نے خود کو غیر شادی شدہ بتایا۔
جس پر مجھے یقین آگیا اور 20 اگست 2023 کو دانش سے ملنے دہلی آئی جہاں دونوں نے حوض خاص ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر بات چیت کی۔ اس دوران دانش نے درخواست گزار کو بتایا کہ وہ میرٹھ کے ایک اچھے گھرانے سے ہے۔ ان کے والد شاہد اخلاق رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد 22 اگست کو دانش نے اسے میرٹھ کے ہوٹل کروم دہلی روڈ پر بلایا۔ وہ سہ پہر تین بجے کے قریب ہوٹل پہنچی۔ کچھ دیر بعد دانش کمرے میں آیا اور باتیں کرنے لگا۔ اس کے بعد شراب پینے لگا۔ بعد ازاں اس نے درخواست گزار کے ساتھ جنسی رشتہ استوار کرنے کے لئے زبردستی کرنا شروع کردی اور جنسی زیادتی کا شکار بنایا بتایا گیا کہ اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ دانش کی فون چیٹنگ میں اس نے دیکھا کہ وہ اس طرح کی باتیں کرکے کئی ہندو لڑکیوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ لڑکی نے پولس سے دانش کے خلاف رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0 Comments