ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کے لئے کھتولی کے بھینسی گاؤں میں علاقے کے نصف درجن سے زیادہ گاؤں کی پنچایت کا اہتمام کیا گیا۔ بی جے پی لیڈر راجو اہلاوت نے کہا کہ ایم ڈی اے کو گاؤں اور کسان سے دور رہنا چاہیے۔ ہر گاؤں میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ کمیٹی ایم ڈی اے کے ایکشن کی مخالفت کرے گی۔
واضح ہوکہ مظفر نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر غلط کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کو ایم ڈی اے کے تحت رائے پور نانگلی، مبارک پور، تگئی، سٹھیڑی، سردھن، پھلت، بھینسی وغیرہ کے گاؤں والوں کی پنچایت گاؤں بھینسی میں کسان لیڈر راجو اہلاوت کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ جب پراپرٹی ڈیلر زمین کی نشان دہی کرتا ہے تو ایم ڈی اے کے اہلکار ان سے ملی بھگت کرتے ہیں لیکن جب غریب عام آدمی 50 یا 100 مربع گز اراضی پر گھر بنانا شروع کر دیتا ہے تو ایم ڈی اے کے ملازمین وہاں پہنچ کر غریب عوام کو تنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایم ڈی اے دو فیصد ڈویلپمنٹ فیس لیتا ہے لیکن گاؤں کی ترقی پر خرچ نہیں ہوتا ہے پہلے جمع ہونے والی دو فیصد ترقیاتی فیس گاؤں کی ترقی پر خرچ کی جائے۔ اس کے بعد ہی گاؤں میں داخل ہوئے کی اجازت ہوگی۔ پنچایت میں وارننگ دی گئی کہ اگر کوئی ایم ڈی اے کا ملازم یا افسر گاؤں میں داخل ہوا تو اس کی ذمہ داری اس کی اپنی ہوگی۔ ایم ڈی اے کی کارروائی روکنے کے لیے ہر گاؤں میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ تمام دیہاتی مل کر ایم ڈی اے کے ایکشن کی مخالفت کریں گے۔
پنچایت میں ڈاکٹر۔ سنجیو، سندیپ راجپوت، منوج راجپوت، بٹو، راجیش ٹھاکر، یشپال پردھان، سریندر، راجندر، راجیش، دنیش، اکشے، پرتاپ سنگھ، آدیش، سبھاش، اتر سنگھ، دیپک، امیت، سابق پردھان سنیل وغیرہ موجود تھے۔
0 Comments