ڈاکٹر تمیم احمد قاسمی۔
مدراس یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق ڈاکٹرامان اللہ ایم بی کو ۴۱/اگست ۳۲۰۲ء سے شعبہ اردو کے چیرمین نامزد کیا گیا ہے۔ آپ شعبہ اردو کے سینئر اور مقبول پروفیسر ہیں، آپ کی قابلیت اور صلاحیت کے پیش نظر حکام نے آپ کو یہ قابل قدر اعزاز بخشا ہے۔ ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کا تعلق مدراس، تمل ناڈو سے ہے۔ آپ نے جنوبی ہند کی اولین درسگاہ دارالعلوم لطیفیہ سے تعلیم کی حاصل کی۔ ایم اے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں مدراس یونی ورسٹی سے حاصل کرنے کے بعد شعبہ عربی فارسی و اردو مدراس یونی ورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ طالب علمی ہی سے مطالعہ کا ستھرا ذوق رہا ہے۔ آپ کے متعدد مضامین و مقالات ملک کے موقر رسائل و جرائد میں شائع ہو کرقارئین سے داد و تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ آپ کی تصانیف میں ’تمل ناڈو کے ممتاز عربی مدارس اور ان کی ادبی کہکشاں‘، ’اردو نظم اور نثر کی تدریس‘،’اردو ڈراما‘،’گنجینہ حکمت‘، ’اردو زبان پر علاقائی اثرات‘،’مخزن حیات‘ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔’اردو تخلیقات کے تمل تراجم‘ تمل سے اردو اور اردو سے تمل زبان میں ترجمہ کا کام خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ متعدد اردو افسانوں کا تمل میں اور تمل کی مختلف کہانیوں کا اردو میں آپ نے ترجمہ کیا ہے۔ تمل ادب کا شاہکار ’تروکرل‘ کا اردو ترجمہ بھی آپ نے کیا ہے۔ تمل ناڈو کے مختلف تعلیمی و ادبی اداروں و انجمنوں کے آپ معزز رکن بھی ہیں۔ آپ کی تعلیمی و تدریسی خدمات کے اعتراف میں مدراس یونی ورسٹی نے ’لائف ٹائم اچھیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا ہے۔ آپ کی نگرانی میں اب تک ۷۲ ایم فل کے طلباء کو ڈگریاں تفویض ہوچکی ہیں۔ ۴ پی ایچ ڈی اسکالر آپ کے زیر نگرانی تحقیقی کام کر رہے ہیں۔ علاقائی ادب پر تحقیقی کام ہنوز جاری ہے۔تحقیقی خدمات کے اعتراف میں یوم اساتذہ کے موقع پر ۹۱۰۲ء میں ’بیسٹ ریسرچر‘ ایوارڈآپ کی خدمت میں پیش کیا گیا۔تمل ناڈو ٹکسٹ بک کارپوریشن کی نصاب ساز کمیٹی کے معزز رکن کی حیثیت سے اردو کتب کی تیاری میں پیش پیش رہچکے۔اردو غزل سے متعلق تمل اور انگریزی میں مضامین شائع کئے ہیں۔ انجمن ابنائے قدیم شعبہ عربی فارسی و اردو کے آپ سکریٹری ہیں۔ اس انجمن کے تحت اہم ادبی اجلاس، مذاکرے اور مباحثے منعقد کرتے ہیں۔ ’تمل ناڈو میں اردو صحافت‘، ’اردو زبان پر دیگر علاقائی زبانوں کے سماجی و لسانی اثرات‘،’اردو میں لوک ادب کی روایات‘،’اردو کا غیر افسانوی ادب ۱۹۶۰ءکے بعد‘ جیسے موضوعات پر قومی سیمینار منعقد کیے ہیں۔ تمل ناڈو میں اردو کے فروغ کے حوالے سے سر گرم ہیں۔
0 Comments