مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
پاکستان کے شہر کراچی سے نوئیڈا پہنچنے کے بعد عاشق سچن مینا سے شادی کرنے والی سیما حیدر نے منگل کو رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔ سیما حیدر نے وکیل اے پی سنگھ کو اپنے بھائی کی طرح راکھی باندھی۔
اس کے ساتھ ہی سیما حیدر نے پاکستان کے شہریوں سے رکھشا بندھن کا تہوار منانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں پہلی بار انہوں نے رکھشا بندھن کا تہوار منایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رکھشا بندھن کا تہوار منانے کے بعد بہت خوش ہیں۔ میں نے بھائی اے پی سنگھ کو راکھی بھیجی تھی، لیکن وہ گھر آ گئے۔ سیما نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت سبھی کو راکھی بھیجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی شہریت کے وعدے کے بارے میں سب نے سوچا ہے۔
فلم اور بگ باس میں انٹری لیتے ہوئے سیما نے کہا کہ آفر بگ باس کی طرف سے نہیں آئی ہے۔ پڑوسی متھیلیش بھاٹی کے ساتھ جھگڑے پر انہوں نے کہا کہ وہ وکیل کو بتائیں گے۔ جس پر اے پی سنگھ نے کہا کہ وہ بعد میں اس پر غور کریں گے۔ آج بہن کو آشیرواد دینے آیاپوں اس سلسلے میں قانونی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں، جلد اس کو بھی شیئر کیا جائے گا۔
واضح ہوکہ پڑوسی متھیلیش بھاٹی کے سچن کو لپو اور جھنگور کہنے کے معاملے میں آج ایک مہاپنچائیت ہونے والی تھی۔ لیکن پولیس کے سمجھانے کے بعد مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی۔
0 Comments