Latest News

میرٹھ کی خاتون کا شوہر پر فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا الزام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 میرٹھ کی ایک خاتون نے اپنے ہی شوہر پر فحش ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملے میں ایس ایس پی کو شکایت دی گئی جس کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق میرٹھ کے اندرا پورم کالونی کی رہنے والی خاتون کی شادی کھتولی کے ایک نوجوان سے ہوئی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ اسے جہیز کے لیے ہراساں کیا گیا۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ شوہر نے اس کی فحش ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے اور بہنوئی پر بھی زیادتی کا الزام بھی لگایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر