مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
انتقام انسانیت کو کس حد تک رسوا کر دیتا ہے، اس کا انجام اتر پردیش کے وارانسی ضلع میں دیکھنے کو ملا ہے جہاں ایک نوجوان نے 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے قتل کیا اور پھر مردہ معصوم کوہوس کاشکار بنایا اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔
واقعے کے دس دن بعد جب ملزم پولیس کے ہتھے چڑھا تو اس بے رحمانہ زیادتی اور قتل کا راز کھل کر سامنے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق چندولی کا بنواسی خاندان وارانسی میں رہتے ہوئے دو پتے بیچتا تھا۔ 14 اگست کی رات وارانسی کے کاشی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین پر خاندان کا سربراہ اپنی بیوی اور پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ سو رہا تھا۔ رات 2:30 بجے سنجے نے آنکھ کھولی تو لڑکی غائب تھی، پوری رات سنجے اور اس کی بیوی اپنی 5 سالہ بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن اگلی صبح 15 اگست کو لڑکی کی خون آلود لاش ملی جسے ۔ مالویہ پل کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔
لاش ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور سنجے بنواسی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ سخت پوچھ گچھ کے بعد جب کیس سے پردہ اٹھایا گیا تو پولیس اہلکاروں کی روح بھی کانپ اٹھی۔ ملزم سنجے نے بتایا کہ وہ صرف مردہ معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔ متاثرہ کا والد اسکو ہمیشہ اس کے کام س روکتا تھا اور اسے طعنے دیتے تھا اسی کاانتقام ملزم نے لیا ہے۔
0 Comments