مظفرنگر کے مملانا روڈ پر واقع نورانی مسجد میں اصلاح معاشرہ جمعیۃ علمائے ہند شہر مظفر نگر کا اجلاس عام کا انعقاد زیر سرپرستی ایڈھاک کمیٹی کے رکن حاجی عزیز الرحمن عمل میں آیا جس کی صدارت مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی محمد دانش قاسمی نائب کنوینر شہر مظفر نگر ونائب جنرل سکریٹری شہر مظفر نگر نے انجام دیئے اجلاس کا آغاز قاری ضیاء الرحمن قاسمی کی تلاوت کلام اللہ اور قاری حذیفہ کی نعت پاک سے ہوا خصوصی خطاب مولانا عبد الخالق قاسمی رکن ایڈھاک کمیٹی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ میرے بھائیوں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں اتحاد واتفاق اور پیار و محبت سے رہا کرو اور باہمی انتشار سے بچو اور لوگوں کو اچھے کاموں کی توجہ اور رغبت دلاتے رہا کرو اور برے کاموں سے گریز کی تلقین کرتے رہا کرو اس عمل سے ہماری زندگی میں وہ خوشحالی آئیگی جسکا آپ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں فحاشی بہت تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جسکو روکنا ہم تمام کی ذمہ داری ہے اور شادی بیاہ میں فضول خرچی سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا یہ عزم کریں کے کہ مذکورہ باتوں پر عمل پیران ہونگے یشرکاء میں مفتی شہزاد احمد قاری ضیاءالرحمن قاری حذیفہ مولانا سہیل رحیمی قاری عبدالرحمن قاری محمد اویس قاری محمد عمران حافظ محمد شارب حافظ محمد جنید ڈاکٹر محمد مہتاب بھائی کلو شہزاد ٹھیکیدار بھائی مستقیم وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
0 Comments