Latest News

مظفرنگر میں قمر ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام کاشانہ قمر میں منعقدہ سیمینار میں،انتخاب۷ کا اجرا عمل میں آیا۔

مظفرنگر:عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں اردوادب کی ترجمان قدیم تنظیم قمر ادبی سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمننار میں ۔انتخاب 7کا اجرا عمل میں آیا، جسے مظفرنگر کے 44 شعرا کے منتخب کلام نے زینت بخشی ہے۔
اس موقع پر سوسائٹی کے بانی و استاد شاعر عبدالحق سحر مظفر نگری نے بتایاکہ قمر ادبی سوسائٹی فروغِ اردو زبان وادب۔کی ترویج و ترقی اور بقاو تحفظ کےلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے جسکے ذریعہ منعقدہ طرحی وغیر طرحی مشاعروں کے علاوہ انعامی شعری مقابلے اور اردو کتب بھی شائع کی جاتی ہیں۔اسی سلسلے کے تحت انتخاب 7 کے اجراء اور عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کاشانہءقمر کیول پوری میں کیا گیا جس میں دوردراز سے تشریف لائے معتبر شعراء نے شرکت فرمائی اس موقع پر۔عالمی شہرت یافتہ شاعر خورشید حیدر کو نشان_قمرمظفر احمد مظفر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ قاضی فرید پاشا آزاد اور ناہید ثمر کاوش جگاڑ کو تدائے قمر سے نوازا گیا خصوصی شرکا میں الوک شریواستو شاذ جہانی ،سید التفات بقاء،ڈاکٹر صداقت دیوبندی ،مستقیم روشن,ڈاکٹر عاصم پیرزادہ ،فیاض ندیم،ذکی انجم صدیقی،عبدالحق سحر، خورشید حیدر، سلیم مظفرنگری قاضی فرید پاشا آزاد،ولی وقاص،اسلم محسن،ایاز طالب،ناہید ثمر کاوش ،عدیل تابش ،ڈاکٹر تنویر گوہر ،الطاف مشعل،سنیل اتسو،احم مظفرنگری ،ڈاکٹر آس محمد امین،محبوب عالم ایڈووکیٹ ،ماسٹر ساجد خان،ڈاکٹر تحسین ثمر، سلیم جاوید،مولانا حسین احمد قاسمی ،وسیم احمد، ارشاددانش، سوشیلا شرما،ڈاکٹرنوید اختر،ربید اختر وغیرہ نے شرکت فرمائی کنوینر سلیم جاوید نے اظہار تشکر کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر