Latest News

زندگی میں تبدیلی کے لیے اپنے اندر مثبت سوچ و فکر پیدا کریں: خطیب الحاج محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی میں آج کے خطبہ جمعہ میں خطیب الحاج محمد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنی سوچ کے بارے میں بات کریں گے ، اگر ہم اپنی سوچ کو درست کرلیں یا اس کو بدل دیں، تو زندگی بدل جاے گی ، ہم کبھی بھی نیگیٹو نہ سوچیں ہمیشہ پوزیٹیو ہی سوچیں اس سے زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آسکتی ہے اور مایوسی بھی ختم ہوسکتی ہے اس فارمولے کو ضرور آزمائیں ، اور اللہ نے بھی قرآن میں اسی فارمولے کو اس طرح سمجھایا ہے سورہ ابراہیم آیت نمبر 52  “یہ قرآن تمام لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے کہ اس کے ذریعے سے وہ ہوشیار کردئیے جائیں اور بخوبی معلوم کرلیں کہ اللہ ایک معبود ہے، تاکہ عقلمند لوگ سوچ سمجھ لیں “ یہ وہ کامیاب فارمولہ ہے کہ زندگی میں بہت بڑی تبدیلی واقع ہو سکتی ہے۔ بہت سی مثالیں مل جائیں گی ، ایک نوجوان جو ایک بڑی کمپنی میں اچھی پوسٹ پر تھا اور معقول سیلری تھی لیکن اس کو ہر وقت یہ فکر لگی رہتی تھی کہ کہیں میری جاب نہ چلی جاے دن رات وہ اسی فکر میں رہتا ، ایک اللہ کے بندے نے اس کو کہا کہ آپ اپنی سوچ بدلیں اس کو پوزیٹیو کریں اور یہ سمجھ لیں “ کہ کوئی بھی شخص آپ کی جاب کو تو چھین سکتا ہے مگر وہ کبھی بھی آپ کی قسمت کو نہیں چھین سکتا “ نوجوان نے اس فارمولے کو پکڑ لیا اور وہ اب آرام سے اپنی جاب کر رہا ہے۔ اسی طرح ایک خاتون نے اپنے شوہر کا مسئلہ بیان کیا کہ وہ بہت سخت ہیں جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں مجھے کیا کرنا چاہیے ان کو بتایا کہ یہ کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں آپ صرف اپنی سوچ کو بدلیں ، کہ ایک مرد کو حقیقی طور پر سخت ہی ہونا چاہئے 
اور میرے شوہر ایک مضبوط ارادہ رکھنے والے شوہر ہیں ، وہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ایک کامیاب انسان ہیں، اب یہ سوچ پوزیٹیو ہوگئی مسئلہ ختم۔ اسی طرح آپ کو اپنے آس پاس بہت سی مثالیں مل جائیں گی ۔ قرآن کی سورہ نمبر 39 آیت نمبر 27 میں اللہ نے صاف طور پر بتا بھی دیا “حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں کی خاطر ہر قسم کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ لوگ سبق حاصل کریں“۔  اللہ ہمیں صحیح سوجھ بوجھ اور پوزیٹیو سوچ کی توفیق عطا فرماے آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر