دیوبند: سمیر چودھری۔
مظفرنگر کے منصور پور کے تھانہ علاقے کے کھباّ پور گاو ¿ں کے نیہا پبلک اسکول میں ایک ٹیچر کی جانب سے مسلم طبقہ کے ایک طالب علم پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے دیگر ہندو طلبہ سے پٹائی کرانے نے کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد اس سلسلے میں آج جمعیۃ علماءضلع مظفر نگر کا ایک وفد مولانا ارشد مدنی کی ایماءپر مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر جمعیة مظفر کی قیادت میں گاو ¿ں خباپور پہنچا اوربچہ سے و اہل خانہ سے ملاقات کرکے اسکول ٹیچر کے نفرتی عمل کی سخت مذمت کرتے ہوئے ٹیچر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ مولانا مکرم علی قاسمی نے کہاکہ جمعیة علماءہند نے اس بچوں کو گود لیا اور ساتھ ہی ساتھ اس بچے کی تمام تعلیم کا خرچ جمعیة علماءاٹھائیگی انشاءاللہ۔ وفد میں حاجی عزیز الرحمن، مفتی محمد دانش قاسمی، مولانا جمشید امام و خطیب مسجد قبائ، مولانا عبد الباری امام و خطیب مسجد مصطفی مولانا شاہنواز اور مولانا مونس کھتولی سمیت دیگر موجودرہے۔
ادھرجمعیۃ علماء ہند کے سابق ضلع جنرل سکریٹری آصف قریشی بڈھانوی نے اس گھناونے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک اور سماج کے لیے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ استاد نے اس گھناونے واقعہ کو انجام دے کر معاشرے کو شرمندہ کیا ہے۔ تعلیم کے مندر میں گھناونا واقعہ جس کی وجہ سے محبت نگر کہلانے والے ضلع کی شبیہ کو داغدار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔ استاد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
0 Comments