Latest News

ایودھیا میں رات کی تاریکی میں حیوان صفت باپ کی اپنی بیٹی کو ہوس کا شکار بنانے کی کوشش، احتجاج کرنے پر اپنے بیٹے کو گولی ماردی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
ایودھیا میں ایک باپ اسوقت حیوانیت پر اتر آیا جب رات کی تاریکی میں اسکی نیت بگڑ گئی جو کہ اپنی ہی بیٹی کو ہوس کا شکار بنانا چاہتا تھا لیکن جب اس کے بیٹے نے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا تو باپ نے اپنے ہی بیٹے کو گولی مارنے کا فیصلہ کر لیا۔ باپ کی درندگی کا یہ معاملہ یوپی کے ایودھیا ضلع کے گوسائی گنج تھانے سے سامنے آیا ہے۔

جب باپ نے اپنی جوان بیٹی کے ساتھ گھناؤنا جرم کرنے کی کوشش کی تو اسنے شور مچا دیا تو بھائی بہن کو بچانے کے لیے باپ کے خلاف کھڑا ہوگیا۔ اس بات کو لے کر باپ بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس کے بعد باپ نے اپنے ہی بیٹے کو گولی مار دی۔ جسے تشویشناک حالت میں میڈیکل کالج درشن نگر سے لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ اس شرمناک واقعے کو انجام دینے والا باپ موقع سے فرار ہو گیا ہے، پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ ملزم کی بیوی کا کافی عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر