Latest News

شاملی میں چھٹی جماعت کے طالب علم کو دو نوجوانوں نے بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کر کے ندی میں پھینک دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔ 
شاملی کے ایک گاؤں میں دونوجوانوں نے چھٹی جماعت کے ایک طالب علم کے ساتھ غیر فطری زیادتی کی ہے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے کے بعد ملزم پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے ایس پی نے 
 ایس پی ابھیشیک اور بابری تھانے کے انچارج دیویندر کمار نے بتایا کہ اس علاقے کے ایک گاؤں میں اتوار کو چھٹی جماعت کے طالب علم کی لاش ندی میں تیرتی ہوئی ملی۔ لواحقین نے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس میں شکایت کی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ گلا دبانے کا پتہ چلا اور غیر فطری بدکاری بھی منظر عام پر آگئی اور جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے۔ پولیس نے اس معاملے میں شک کی بنیاد پر 19 سالہ رقیب عرف ٹی ٹی ولد ترابو ساکن گاؤں بنٹی کھیڑا، غفران ولد عمران گاؤں بنٹی کھیڑا کو گرفتار کر لیا۔ طالب علم کے ایک دوست نے بتایا کہ طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب گیا اور اسے دوسرے دوست نے بچا لیا۔ الزام ہے کہ اس کے بعد ملزم طالب علم کو میدان میں لے گئے اور جنسی زیادتی کی بعد میں اس ڈر سے کہ پولیس کو اس معاملے کا پتہ چل جائے گا، دونوں نے اس کا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کو ندی میں پھینک دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر