Latest News

مظفرنگر ضلع میں ملی سیاسی وسماجی تنظیموں نیز دینی مدارس کے ذریعہ جشن آزادی نہایت تزک و احتشام کے منا یاگیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع میں 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر دینی و سرکاری اداروں نیز ملی و سیاسی و سماجی تنظیموں کے ذریعہ جشن آزادی نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا کھتولی میں شہید عبد الحمید چوک پر۔مظفر نگر و بڈھانہ میں جمیعت علمائے ہند کے ذریعہ پرچم کشائی کی گئی اور ضلع بھر کے مدارس میں قومی ترانے گائے گئے مظفرنگر کے معروف اسلامی و علمی ادارہ شاہ اسلامک لاٸبریری میں خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا جمیل احمد قاسمی نقشبندی سابق ایم ایل اے نے شاہ اسلامک لاٸبریری کے کل ہند سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے واٹسیپ گروپ علم وفکر کے زریعہ ملک بھر کے علمإ کرام و اٸمہ مساجد و اساتذہ مدارس کو جنگ آزادی میں علمإ کرام کا کردار کے عنوان پر جامع خطاب فرمایا اور لاٸبریری میں زیر تعلیم طلبا کو وطن عزیز سے محبت وفاداری وخدمت کرنے کی نصیحت سے نوازا ۔ آخیر میں وطن عزیز بھارت کی آزادی کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی گٸی ۔ پروگرام میں بانٸ لاٸبریری قاری محمد خالد بشیر قاسمی نقشبندی ناظم لاٸبریری مولانا محمد جمشید قاسمی استاذ الحدیث معہد البنات الاسلامی ومولانا محمد عرفان قاسمی حافظ محمد اخلد معین مدرس مدرسہ شاہ ولی اللہ واقع اسلامک لاٸبریری و طلبإ عزیز موجود رہے اختتام پر یوم آزادری کی خوشی میں مٹھاٸی تقسیم کی گٸی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر