Latest News

مظفر نگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنا یوم پیدائش کھتولی کے اولڈ ایج ہوم میں جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفر نگر جیل کے سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرما نے کھتولی اولڈ ایج ہوم میں اپنی سالگرہ بڑی سادگی اور شائستگی کے ساتھ منائی، اس موقع پر اولڈ ایج ہوم میں موجود تمام معزز بزرگوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں جس کی بنیاد پر میں کہہ سکوں۔ کہ ایک بچہ اپنے والدین کو اکیلے اولڈ ایج ہوم میں جانے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے، یہ معاشرے کے لئے بہت سوچنے والا اور سنجیدہ موضوع ہے، ہمیں اپنے والدین کی عزت اور خدمت کرنی چاہیے، اس عمر میں اور اس مرحلے پر ہم انہیں چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کے گھر سے نکلا کر ان کو ان کے حال پر چھوڑنا، یہ معاشرے کا انتہائی افسوسناک پہلو ہے، سیتارام شرما خطاب کرتے ہوئے بہت جذباتی ہو گئے اور آشرم میں موجود معزز بزرگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو چھلک پڑے، سیتارام شرما نے تمام معزز بزرگوں کی خیریت دریافت کی اور، ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کیک کاٹ کر ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔
سیتارام شرما نے شری راج پبلک اسکول کی بچیوں کو بھی کھانا کھلایا، مسز ریکھا سنگھ، تنظیم کے سیکرٹری ونیش کمار، تنظیم کے نمائندے دنیش ہیلتھ سروس، وریندر سنگھ، اکاؤنٹنٹ اور انچارج، نریندر چودھری، سماجی کارکن پرویز غازی، ممبر ابھیشیک کھٹک، ممبر سونو فریدی، سماجی کارکن بابر جم، فاؤنڈیشن کی سیکرٹری سمرین علوی، اور شری راج پبلک اسکول کے پرنسپل، ایم ٹیچر وسیم احمد، آدھارشیلا سیوا سنستھان کے صدر نے پروگرام کی نظامت کی قبل ازیں اولڈ ایج ہوم پہنچنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سیتارام شرما کا معززین وتنظیم کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر