Latest News

غازی آباد کے ایک اسکول کی طالبات کا پرنسپل پر چھیڑ چھاڑ کا الزام، سی ایم کو خون سے لکھا خط، انصاف کی فریاد۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
غازی آباد کے ایک اسکول کی طالبات نے منگل کو سی ایم یوگی کو خون سے ایک خط لکھا ہے 4 صفحات پر مشتمل خط میں طالبات نے اسکول کے پرنسپل پر چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنسپل ہر روز کسی نہ کسی لڑکی کو دفتر میں بلا کر چھیڑ چھاڑ کرتا ہے۔ لڑکیوں کے احتجاج کرنے پر تباہ کرنے کی دھمکیاں پولس سے شکایت کی جاتی ہے تو پولیس بھی ہمیں دھمکیاں دیتی ہے طالبات نے سی ایم ہوگی سے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،، بابا جی ہم سب بھی آپ کی بیٹیاں ہیں۔ ہمیں انصاف دو۔"
خط کی اطلاع ملتے ہی غازی آباد پولیس حرکت میں آگئی ہے اور سٹی پولیس اسٹیشن نے منگل کی صبح پرنسپل راجیو پانڈے کو گرفتار کرلیا ہے 
پورا معاملہ ویو سٹی تھانہ کے شاہ پور بامہیتا گاؤں میں واقع کسان آدرش ہائیر سیکنڈری اسکول سے متعلق ہے۔
21 اگست کو یہاں کی طالبات نے پرنسپل راجیو پر اپنے کمرے میں بلا کر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔ جبکہ پرنسپل نے کچھ طالبات کے والدین کے خلاف کراس ایف آئی آر بھی درج کروائی تھی اس کے بعد سے طالبات اور ان کے والدین پرنسپل کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر