Latest News

دھلی کے سرکاری اسکول میں دو نابالغ طلبا کو ہم جماعت نابلغوں نے بنایا جنسی زیادتی کا شکار.

نئی دہلی: عزیز الرحمن خاں۔
شمال مغربی دہلی کے شاہ آباد ڈیری کے ایک سرکاری اسکول کے دو طالب علموں کے ساتھ ان کے ہم جماعتوں نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ واقعہ اپریل میں ایک اسکول کے 'سمر کیمپ' کے دوران پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ 12 اور 13 سال کی عمر کے دو طالب علموں نے پولیس میں الگ الگ شکایات درج کرائی ہیں جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ پانچ سے چھ ہم جماعتوں نے جنسی زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے سلسلے میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
 پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان نابالغ ہیں اور انہیں چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیااور ان معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے پولیس اور اسکول انتظامیہ کو کارروائی کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔
 دریں اثنا، اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے وزیر تعلیم آتشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ قومی راجدھانی میں سرکاری اسکولوں کی حالت عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں "بدتر" ہوگئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 13 سالہ آٹھویں جماعت کے طالب علم نے الزام لگایا کہ اپریل میں ایک سمر کیمپ کے دوران، اس کے ہم جماعتوں کے ذریعہ اسے زبردستی پارک میں لے جایا گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، اور اسے کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی۔
 اس نے بتایا کہ اس سے طالب علم ڈر گیا اور اس نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی۔ حکام کے مطابق چند روز قبل ان لڑکوں نے طالبا کو ہراساں کرنا شروع کیا تو اس نے اپنے اساتذہ کو پورے واقعے سے آگاہ کیا۔ جس پر اساتذہ نے اسے خاموش رہنے کو کہا ۔ حکام نے بتایا کہ اس کے بعد طالب علم نے اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں بتایا، جنہوں نے پولیس کنٹرول روم کو کال کرکے اس کی اطلاع دی۔ مقدمہ اتوار کو درج کیا گیا۔ ایک بیان میں، دہلی حکومت نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ اس طرح کا گھناؤنا واقعہ مبینہ طور پر اسکول کے زیر اہتمام سمر کیمپ میں پیش آیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر