مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی میں اجتماعی عصمت دری کے شکار طالب علم ہل نے خود حکام اور اسکول انتظامیہ کو خط لکھ کر اپنا درد ظاہر کیا ہے اور ملزم طلبا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم نے پولس کو کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔
طالب علم نے خط میں لکھا کہ سر میرے روم میں تین طلبا ہیں۔ تینوں نے میرے ساتھ غلط کام کیا۔ میں نے انکار کیا تو مجھے بہت مارا گیا۔ انہوں نے مجھ سے پیسے مانگے۔ جب میں نے پیسے نہیں دیے تو انہوں نے اسکول میں بات پھیلا دی اور مجھے کئی دنوں تک بلیک میل کرکے غلط کام کیا۔ سر، کلاس 11 کے طالب علم نے مجھے اس وقت اٹھایا جب میں سو رہا تھا اور کمرے کی چھت پر لے گیا۔ اس کے ساتھ دو طلبا اور بھی تھے۔
سب مجھے چھت پر لے گئے اور پہلے کپڑے اتارے۔ اس کے بعد زیادتی کی۔ مجھ پر ظلم کیا. وہ میرے منہ میں رومال بھرتے تھے اور میرے منہ پر رومال بھی باندھتے تھے۔ غلط کام کرنے کے بعد مجھے ریلنگ کے اوپر الٹا لٹکا دیا گیا۔ کافی دیر تک الٹا لٹکتا رہا اورکہا کہ آج تجھے مار ڈالے گیں ایک شرط پر چھوڑ سکتے ہیں تو یہ بات کسی کو مت بتانا۔ کچھ دیر بعد مجھے اوپر کھینچ لیا گیا۔ ایک نے میرے ہاتھ تھامے، کسی نے میرے پاؤں پکڑ لیے۔ اس کے بعد وہ مجھے گھسیٹ کر نیچے لے جاکر پھینک دیا۔ کہا کسی کو بتایا تو گولی مار دی جائے گی۔ اس معاملے میں پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم آٹھ طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
0 Comments