Latest News

مظفرنگر میں بھارتیہ کسان یونین کے دفتر کے باہر توڑ پھوڑ، یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت موقع پر پہنچے، احتجاج کرتے ہوئے گشتی پولس نظام پر سوال اٹھائے۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں کچھ سماج دشمن عناصر نے گزشتہ شب مہاویر چوک پر بھارتیہ کسان یونین کے ضلع دفتر کے باہر توڑ پھوڑ کی۔ اطلاع ملتے ہی کسان لیڈر چودھری راکیش ٹکیت عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ موقع پر پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے پولس کو کھری کھوٹی سنائیں 
 موصولہ اطلاع کے مطابق ایک کھوکھا یونین کو الاٹ کی گئی زمین میں کھلا ہوا تھا۔ جس کو ہٹانے کی کوششیں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری تھیں اور اسی وجہ سے کچھ پولیس اہلکار بھی دکاندار کے پاس گئے اور انہیں کھوکھے ہٹانے کا کہا۔
آج صبح جب کھوکھا ٹوٹا ہوا پایا گیا تو بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے توڑ پھوڑ کے معاملے کے بارے میں پولیس سٹیشن سول لائن کو آگاہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ راکیش ٹکیت نے موقع پر پہنچے پولس افسران کو پورے معاملے کی جانکاری دی اور کہا کہ یہ زمین بی کےیوںکو الاٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران سے اس معاملے میں کارروائی کرنے کو کہا۔ چودھری راکیش ٹکیت نے پولس کے گشت کے نظام پر بھی سوال اٹھائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر