مظفر نگر میں جھوٹی شان کی خاطر والدین کے ذریعہ حاملہ کمسن بیٹی کو قتل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ شاہ پور تھانہ علاقہ کے گاؤں گوئلہ میں ماں باپ نے اپنی حاملہ بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش رتن پوری کے انچوڈا گاؤں سلسلہ کے قریب دریا میں پھینک دی۔ پولیس نے لاش بھنواڈا ندی سے برآمد کی۔ پولیس کے مطابق لڑکی اپنے عاشق کے حق میں عدالت میں گواہی دینا چاہتی تھی۔ جس کی وجہ سے مشتعل والدین نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔
مظفرنگر کے گوئلا گاؤں کے وجیندر کی بیٹی کا میرٹھ کے موانا علاقہ کے نوجوان راہل کے ساتھ عشقِ کا سلسلہ چل رہا تھا۔ ایک سال پہلے راہل اس کے ساتھ بھاگ گیا تھا۔ اس کا مقدمہ تھانہ شاہ پور میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے 8 ماہ قبل لڑکی کو بازیاب کرکے نوجوان کو جیل بھیج دیا۔ راہل ابھی تک جیل میں ہیں۔ لڑکی کو ہفتے کے روز مقدمے میں گواہی دینا تھی اور وہ اپنے عاشق کے حق میں گواہی دینا چاہتی تھی۔
گاؤں کے پردھان کی اطلاع پر پولیس نے گاؤں والوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے انچوڈا ندی سے لاش برآمد کرکے والدین ملزمان کو جیل رسید کر دیا ہے۔
0 Comments