نئی دہلی: پنجاب پولیس کی اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس نے موہالی پولیس کے ساتھ مل کر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے حمایت یافتہ گینگ کے چھ کارندوں کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گینگ کا تعلق دہشت گرد ہرویندر سنگھ رندا گروپ سے ہے جو پنجاب سے بھاگ کر پاکستان اگیا تھا اور وہاں سے ملنے والی ہدایات پر پنجاب میں دہشت گردی کی وارداتیں کر رہا تھا۔
پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہرویندر سنگھ عرف رندا گینگ سے وابستہ چھ بدمعاشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ملزمان نے اپریل 2023 میں پٹیالہ میں دوہرے قتل کو انجام دیا تھا، تب سے یہ گروہ فرار تھا۔ گرفتار ملزمان قتل کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن میں سے زیادہ تر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھے۔ پنجاب پولیس نے ملزمان سے 5 پستول اور 20 زندہ کارتوس برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے اندازہ لگایا کہ ملزمان آنے والے دنوں میں مزید ٹارگٹ کلنگ کرنے والے ہیں۔ جلد ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لیا جائے گا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے گزشتہ 24 اپریل کی رات بس اسٹینڈ کے قریب دو دوستوں نکول اور انل کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ ایک ہفتے کے اندر پولیس نے اس گینگ سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا اور ایک کار بھی ضبط کی۔ پولیس کو دیگر ملزمان کے بارے میں بھی پتہ چل گیا۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی تھی۔ اس چھاپے کے دوران پولیس کو ان پٹ ملا تھا کہ یہ چھ افراد ٹارگٹ کلنگ کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر چھ ملزمان کو اسلحہ سمیت پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
0 Comments