آج اسلامیہ انٹر کالج کی مینجمنٹ کمیٹی کے الیکشن میں بلامقابلہ عہدیدان کا انتخاب عمل میں آیاہے، جس میں مختار احمد خاں کو کمیٹی کا صدر منتخب کیاگیا جبکہ حاجی انوارمنیجر منتخب ہوئے، اس دوران تمام نومنتخب عہدیدان اور ممبران کی گلپوشی کرکے انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
اتوار کو عیدگاہ روڈ پر واقع اسلامیہ انٹر کالج سہارنپور میں کالج کی انتظامیہ کمیٹی کا الیکشن پروگرام منعقد ہواہے، اس دوران الیکشن افسر ریٹرننگ آفیسر موہن سنگھ اور آبزرور اجے کمار سریواستو کی موجودگی میں تمام عہدیداران اور ممبران کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ اس دوران مختار احمد خان کو اسلامیہ انٹر کالج کی انتظامیہ کمیٹی کا صدر منتخب کیاگیا،جبکہ ریحان احمد انجینئر کونائب صدر،حاجی انوار احمد کومنیجر، قاضی شوکت حسین نائب منیجر منتخب ہوئے ۔ جبکہ تحسین احمد، ضیاءاحمد، گلزار احمد، حافظ سعید احمد، سلیم احمد زبیری، پروفیسر عبدالمالک، شاداب احمد خان،محمد انور، رضی الرحمان، محمد فیصل، ڈاکٹر ذیشان احمد،عبدالرب بطور کمیٹی ممبران منتخب ہوئے۔ الیکشن سے متعلق تمام امور انتہائی پر سکون ماحول میںمکمل ہوئے۔ اس دوران نومنتخب عہدیدان اور ممبران کا گلپوشی کرکے پرُزور خیر مقدم کیاگیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی۔
0 Comments