Latest News

پہلے محبت کی شادی کی پھر وحشی بن گیا شوہر بیوی اور معصوم بیٹی کو کلہاڑی سے کاٹ ڈالا۔

مظفرنگر : عزیز الرحمن خاں۔
 بدایوں کے داتا گنج کوتوالی علاقے کے بھوڈیلی گاؤں میں ایک شیطان صفت نوجوان نے اپنی بیوی اور آٹھ ماہ کی بیٹی کو کلہاڑی سے کاٹ ڈالا۔ واقعہ کے بعد ملزم بیوی کی لاش کے پاس چارپائی پر بیٹھا رہا۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے اسے گھر سے گرفتار کر لیا۔
 بھوڈیلی گاؤں کے اکھلیش عرف اجے کے بیٹے دیش راج نے تقریباً ڈھائی سال قبل ضلع دیوریا کی خوشبو (19) سے محبت کی شادی کی تھی۔ گھر والوں کے مطابق اکھلیش ڈھائی سال پہلے گھر چھوڑ کر دہلی چلاگیا تھا وہاں وہ غازی پور علاقے میں ای رکشہ چلاتا تھا۔
اس کی ملاقات خوشبو ولد بھرت چودھری سے ہوئی۔ خوشبو اس وقت نابالغ تھی۔ اس کے باوجود اکھلیش خوشبو کو اپنے گاؤں لے آیا اور اس سے شادی کر لی۔ اس سلسلے میں بھرت چودھری نے خوشبو کو وہاں لے جانے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرائی تھی لیکن خوشبو نے اپنا بیان نہیں بدلا۔ اور اکھلیش کے حق میں بیان دیا۔ بعد ازاں 28 جولائی کو دونوں فریقین کی رضامندی سے مقدمے کی سماعت ختم ہوئی۔ اس کی آٹھ ماہ کی بیٹی سریشتی تھی۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اکھلیش شراب کا عادی تھا خوشبو نے ماں کے پاس جانے کے بارے میں کئی بار بتایا تھا۔ منگل کی شام کو بھی اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس دوران خوشبو چارپائی پر لیٹی اپنی بیٹی کو دودھ پلا رہی تھی۔
 اکھلیش نے ماں بیٹی دونوں پر کلہاڑی سے حملہ کیا۔ دونوں کو سر اور پیٹ میں کلہاڑی کے وار کیے گئے جس سے دونوں کچھ ہی دیر میں جاں بحق ہوگئے۔ اس کے بعد اکھلیش اسی چارپائی پر بیٹھ گیا پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ کچھ دیر بعد انسپکٹر سوربھ سنگھ، بعد میں ایس ایس پی ڈاکٹر او پی سنگھ، سی او کرماویر سنگھ پہنچے۔ نوجوان کو گرفتار کرکے کلہاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے دونوں ماں بیٹی کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا۔ اس کے والدین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کے آنے پر ہی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر