مظفر نگر یوپی، کے اردو کے معروف ادیب وشاعر اور تاجک نیشنل یونیورسٹی، دوشنبہ، تاجکستان میں وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق صدف کو مظفرنگر میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں "نقوش مہرباں" کی کاپی بدست کلیم تیاگی پیش کی گئی۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کلیم تیاگی نے کہا کہ اس کتاب کی اشاعت میں موصوف کا کلیدی کردار رہا ہے۔ ان کا پرمغز مقدمہ بھی کتاب میں شامل ہے۔ تقریب میں حاجی شکیل احمد اور ماسٹررئیس الدین وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments