Latest News

امت کے نونہالوں کے ایمان و اخلاق اور کردار سازی کے لئے قیامِ مکاتب وقت کی اہم ضرورت ہے : مظفرنگر میں منعقدہ جمیعت علمائے ہند کے اجلاس میں قاری ذاکر حسین کا خطاب۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
 مظفرنگر جمعیۃ علما ئے ہند کے ایک اہم اجلاس اجلاس کا انعقاد جامع مسجد سعد پور تحصیل جانسٹھ میں عمل میں آیا جسکی صدارت ضلع صدر مفتی محمد بنیامین نے کی اور نظامت کے فرائض ضلع جنرل سیکرٹری قاری ذاکر حسین قاسمی نے انجام دئیے قاری ذاکر حسین نے جمعیۃ علماء ہند کے تعمیری پروگراموں پر زور دیا اور کہا کہ مولانا سید محمود اسعد مدنی کی رات دن کی یہی جدوجہد ہے کہ امت کے نو نہالوں کے ایمان کی فکر ہو اور اس کے لئے قیام مکاتب اس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے نو جوانوں کو منظم و مہذب بنانے کے لئے جمعیۃ یوتھ کلب کے ذریعے نوجوانوں کی تربیت کی جائے اس، کے لئے ضلع کے ہر بلاک میں اور شہر مظفرنگر میں 15 ستمبر تک ایک ایک مثالی مکتب کے قیام کی ترتیب بنائی گئی اصلاح معاشرہ کے پروگرام اور اسکاؤٹ ٹریننگ کے کیمپ کی بھی ترتیب قایم کی گئی ماہ ستمبر میں تین اسکاؤٹ کیمپوں کی ترتیب عمل میں آئی 30 ستمبر تک 9 بلاک اور ایک شہر کل 10 مقامات پر جمعیتہ علماء ہند کے تعمیری پروگراموں کے متعلق تاریخ متعین کی گئی اصلاح معاشرہ کے پروگرام مستقل جاری رہیں گے جسمیں خصوصیت کے ساتھ عورتوں کے سودی لین دین پر خاص بیانات ہونگے ضلع صدر مفتی محمد بنیامین نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند کے تعمیری کاموں کو عملی جامہ پہنا نے کے لئے جہد مسلسل کی ضرورت ہے آج مسلم نوجوان اپنی دینی شناخت کھو چکا ہے ان کے دینی تشخص کو بچانے کی فکر اراکین جمعیۃ کی اہم ترین ذمہ داری ہے، مولانا محمد اقبال مہتمم مدرسہ گلزار محمدی شاہ پور نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند مسلمانوں کی وہ واحد نمائندہ تنظیم ہے جس نے مسلمانوں کی ہر محاذ پر رہنمائی کی ہے، ڈاکٹر مولانا جمال الدین مہتمم مدرسہ فخر العلوم شیر نگر نے کہا کہ آج مسلم نو جوان بڑی تعداد میں نشہ خوری میں مبتلا ہیں جسے صرف اور صرف ابتدائی فرض عین تعلیم دینی مکاتب کے قیام کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے، حافظ محمد فرقان اسعدی نے اتحاد ملت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند روز اول ہئ سے ملک میں امن و امان کے قیام اور آپسی اتحاد قائم کرنے کے لئے جدوجہد کرتی رہی ہے اور ان شاءاللہ ملک کی سلامتی اخوت بھائی چارگی کے لئے کوشش کرتی رہے گی، ، ضلع نائب صدر مولانا محمد معاذ حسن نے کہا کہ مخلوط تعلیم اور موبائل کے بیجا استعمال نے نوجوان بچے بچیوں کو فحش کاموں میں مبتلا کردیا ہے جسکے خطرناک نتائج سامنے آ رہے ہیں اس پر قدغن لگانے کے لئے جگہ جگہ مستورات کے اجتماعات کراکر انکی ذہن سازی کرنا اشد ضروری ہے، ضلع نائب صدر مولانا محمد ارشد ضلع خازن مولانا محمد عاقل مفتی محمد اقبال صدر جمعیتہ علماء تحصیل جانسٹھ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر، بطور خاص، ، ڈاکٹر محمد اخلاق، جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء تحصیل کھتولی، مولانا محمد اسرائیل، حافظ محمد اکرام شہر صدر جمعیتہ علماء مظفرنگر، حاجی وسیم عالم نائب شہر صدر، مولانا محمد ارشد مہتمم مدرسہ تحفیظ القرآن نصیر پور، قاری محمد جعفر، مہتمم مدرسہ یسینیہ کھوڈہ، صوفی محمد انوار، مفتی محمد عادل، ضلع کنوینر اصلاح معاشرہ، مفتی محمد فاضل، مفتی محمد کلیم، چرتھاول،حاجی محمد مزمل کھتولی، مولانا محمد ارشد صدر جمعیتہ علماء بلاک صدر مولانا عبد الجبار غالب پور، مولانا ذوالفقار سکھیڑہ، چودھری محمد عارف بہاری، مولانا محمد سعد، مفتی محمد مجیب، مولانا محمد خالد، ، مولانا محمد جاوید، قاری محمد نعیم، محمد شاہروخ، محمد جاوید حافظ محمد انیس وغیرہ حضرات شریک رہے مولانا جمیل احمد مہتمم مدرسہ شمس العلوم ٹنذھیڑہ کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ مولانا محمد سلمان غازی، سعد پور نے پر تکلف ضیافت کا اہتمام اور اظہارِ تشکر کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر