Latest News

کتے کو لیکر خونی تصادم میں دو لوگوں کی موت، نصف درجن زخمی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مدھیہ پردیش کے اندور شہر سے دل دہلا دینے والی خبر آئی ہے، جہاں جمعرات کی رات دیر گئے دو فریق کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجہ میں دواموات ہو گئی، جبکہ 6 نوجوان زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ سارا تنازع کتے کو سیر پر لے جانے کا تھا۔
یہ واقعہ اندور کے کھجرانہ کے کرشنا باغ کالونی کا ہے۔ جہاں راجپال سنگھ راجاوت جو کہ بینک میں گارڈ ہے، اپنے کتے کو سیر کرانے لے جانے کی معمولی بات پر پڑوسیوں سے جھگڑا ہوگیا۔ کچھ ہی دیر میں جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ گارڈ نے گھر سے اپنی لائسنسی گن نکال کر فائر کر دیا۔ گولی دو لوگوں کو لگی اور دونوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ کچھ لوگ زخمی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم راجپال سنگھ کو گرفتار کر کے لائسنسی بندوق برآمد کر لی ہے مرنے والوں کی شناخت ومل اور اس کے بہنوئی راہول ورما کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس واقعہ میں راہل کی بیوی جیوتی اور اس علاقے میں رہنے والے للت گوڈسے، کمل کھیڑے، موہت گوئل سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر