Latest News

سڑک حادثے میں بائک سوار نوجوان کی درد ناک موت۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
کھتولی کے گاؤں بھینسی کے قریب سڑک حادثے میں ایک بائک سوار نوجوان کی درد ناک موت ہو گئی ہے جب کہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا ہے چوڈیالہ علاقہ کا ساکن وکرانت (21) دیر رات گاؤں کے تشار کے ساتھ بائک پر سوار گھاسی پورہ جا رہا تھا، جب وہ گاؤں بھینسی پہنچا تو بائک سامنے سے آنے والے ٹرک کی زد میں آ گیا۔حادثے میں وکرانت کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ تشار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا۔ متوفی کے والد نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر