Latest News

آٹھ ماہ کی بچی موبائل چارجر کا تار چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک۔

کرناٹک میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی بچی موبائل چارجر کا تار چباتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز کرناٹک کے ضلع اترا کنڑ کے ایک گاؤں میں8 ماہ کی بچی نے موبائل چارجر کا تار اس وقت منہ میں لے لیا جب موبائل چارجر ساکٹ سے لگا ہوا تھا اور بٹن آن تھا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جیسے ہی بچی نے تار چبانا شروع کیا تو اسے کرنٹ لگا جس پر والدین بچی کو فوراً اسپتال لے گئے لیکن وہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ بچی والدین کی تیسری اولاد تھی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر