Latest News

رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے انگلش انسٹیٹیوٹ "ایگل اکیڈمی" کے آف لائن سینٹرکا افتتاح کیا۔

نئی دہلی: آن لائن انگلش کلاسز کے حوالے سے مشہور ومعروف ایگل اکیڈمی کے آف لائن سینٹر کاکل مولانا بدر الدین اجمل قاسمی (ممبر آف پارلیمنٹ و صدر جمعیت علمائے آسام)کے ہاتھوں، بٹلہ ہاؤس، دہلی میں نزد نوح مسجد افتتاح کیاگیا۔ واضح رہے کہ انگلش انسٹی ٹیوٹ ‘ایگل اکیڈمی’ گزشتہ تین برسوں سے انگریزی زبان کی تعلیم کے میدان میں کامیابی کےساتھ خدمات فراہم کرتی آرہی ہے۔ اس پروگرام سے اب تک ملک کے مختلف خطوں کے سیکڑوں طلباء و طالبات استفادہ کر چکے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کی جانب سے پرزور مطالبہ اور اضروریات کے پیش نظر آف لائن کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر خوبصورتتقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے اکیڈمی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایگل اکیڈمی کا قیام مورخہ بیس اگست 2020 کو عمل میں آیا تھا، ابتدا میں صرف چند طلباء کے ساتھ آن لائن موڈ میں بیسک انگلش لرننگ کورس کا آغاز ہوا۔ چند ماہ میں خواتین نےبھی دلچسپی ظاہر کی۔ اس طرح مرد و خواتین کے لیے علیحدہ بیچز کی شکل میں ایگل کی پہلی ترقی ہوئی۔ فی الوقت آن لائن کورسز سے مرد کے مقابلے خواتین زیادہ تعداد میں استفادہ کررہی ہیں۔


اکیڈمی کے انگریزی کورس کو تین تین ماہ کے دو مرحلوں، بیسک اور ایڈوانس، میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی کا ہدف معمولی فیس پر شائقین کو کوالیٹی تعلیم مہیا کرنا ہے۔
ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کی قومی یا کسی بھی علاقائی زبان میں مہارت رکھنے کے باوجود اپنے ہی ملک کے مختلف حصوں میں اپنی ضروریات کی تکمیل شاید آسانی سے نہ کر سکیں، لیکن اگر ہم اپنی زبان کے ساتھ انگریزی بھی جانتے ہیں تو پھر سب کچھ آسان ہو جاتا ہے۔
مولانا امجد صاحب قاسمی (ایڈووکیٹ) نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ مولانا حفظ الرحمان صاحب کی انتھک محنت، وقت کی پابندی، طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں پر گہری نظر اور سہل طرز تفہیم کا ہی نتیجہ ہے کہ ادارہ اپنے مشن میں کامیاب ہے۔
اس موقع پرمولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان جدید علوم کا دروازہ ہے۔ اگر کوئی شخص انگریزی زبان میں مہارت حاصل کر لے اس کے لیے بہت سے جدید علوم کے حصول کی راہیں آسان ہو جاتی ہیں۔ ایگل اکیڈمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج پہلا سینٹر دہلی میں قائم ہو رہا ہے، لیکن سلسلہ یہاں رکنا نہیں چاہیے، بلکہ رفتہ رفتہ ملک کے مختلف خطوں، بالخصوص دیہی علاقوں میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ ساتھ ہی مولانا نے ایگل کی ٹیم سے یہ بھی کہا صرف زبان سکھانے پر توجہ نہ ہو، بلکہ لسانی ادب کو وسیلہ بنا کر شخصیت سازی، اخلاق اور ادب حیات کی تعمیر پر بھی توجہ ہونی چا


آخر میں ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مولانا کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر