لکھنؤ کے سوشانت گالف سٹی کے پیراڈائز کرسٹل اپارٹمنٹ میں ایک نوجوان نے اپنی خاتون ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے اس کے بعد وہ فلیٹ کا تالا لگا کر فرار ہو گیا۔ جب خاتون کے گھر والوں کااس سے رابطہ نہ ہوسکا تو وہ فلیٹ پہنچے جہاں اس کی خون آلود لاش ملی۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ایک گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اے ڈی سی پی ساؤتھ ششانک سنگھ نے بتایا کہ ریا گپتا اصل میں پیراڈائز اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 203 میں پرتاپ گڑھ کے رشبھ سنگھ بھدوریا کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہی تھی۔ طلاق یافتہ ریا کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اے ڈی سی پی نے بتایا کہ رشبھ نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس سے وجہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ریا میک اپ آرٹسٹ تھی، جب کہ رشبھ کے والد محکمہ آبپاشی میں بابو ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ریا اس سال نومبر سے رشبھ کے ساتھ لیو ان ریلیش میں رہ رہی تھی۔ معلومات کے مطابق ریا طلاق شدہ تھی رشبھ کو اس بات کا علم نہیں تھا۔ جب اسے اس کا علم ہوا تو اس پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد رشبھ نے اسے مار ڈالا۔ ایک بات یہ بھی سامنے آرہی ہے کہ ملزم کو شبہ تھا کہ ریا کی کسی دوسرے شخص سے بھی تعلقات ہیں اس لیے اس واردات کو انجام دیا۔
0 Comments