بیوی سے جھگڑے کی وجہ سے شاملی ضلع کے گاؤں بابری کے شاہ رخ نے اپنے کمرے کے اندر سے کنڈی بند کرکے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ گھنٹوں بعد کمرہ اندر سے بند دیکھ کر لواحقین نے شور مچا دیا۔ گاؤں والوں نے موقع پر پہنچ کر شاہ رخ کو نیچے اتارا اور ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے شاہ رخ کو مردہ قرار دے دیا۔ شاہ رخ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ شام ہی اپنے سسرال سے آئے تھے جس کے بعد آج صبح اس نے یہ قدم اٹھایا۔ شاہ رخ کی مراد نگر کی رہائشی شبنم سے دو سال قبل فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔ کچھ ہی دنوں میں دوستی محبت میں بدل گئی جس کی وجہ سے دونوں کی رشتہ داروں نے شادی کر دی۔ کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا لیکن بعد میں دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہونے لگے۔ جس کی وجہ سے شبنم اپنے ماموں کے گھر چلی گئی۔ شاہ رخ دہلی میں رہتے ہوئے فرنیچر کا کام کرتے تھے۔ بابری پولیس اسٹیشن کے انچارج دیویندر کمار شرما نے بتایا کہ پی ایم رپورٹ کے بعد معلومات ملیں گی۔
0 Comments