Latest News

دُنیا بھر کے مسلمانوں کے احتجاج کا اثر، ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی کیلئے قانون سازی کا اعلان۔

 ڈنمارک کی وزارت انصاف نے قرآن مجید سمیت آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پرعوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔

واضح رہے کہ ڈینمارک میں متعدد مرتبہ قران پاک کی بے حرمتی کیے جانے کی مذ موم حرکت سے پوری دنیا کے مسلمان مشتعل تھے اور بڑے پیمانے پر دنیا بھر میں ڈینمارک کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کا سلسلہ جاری تھا جس کے بعد ڈ ینمارک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر